ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر شوری نے نجی ایئرلائن کے خلاف شکایت درج کرانے کا اعلان کردیا۔
رنویر شوری نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ جب وہ 2 بجے کی فلائٹ کے لیے دیگر مسافروں کے ساتھ ایئرپورٹ پہنچے تو ایئر لائن نے انہیں بتایا کہ خراب موسم کی وجہ سے فلائٹ میں 3 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد پرواز بغیر کسی وجہ کے تاخیر کا شکار ہوتی رہی اور بالآخر 10 گھنٹے کی تاخیر کے بعد ٹیک آف ہوئی۔
استفسار پر معلوم ہوا کہ پرواز میں تاخیر کی وجہ خراب موسم نہیں بلکہ ہمیں لے جانے والا طیارہ دوسرے شہر سے بلایا گیا تھا۔
رنویر شوری نے کہا کہ وہ تمام مسافروں کو ذہنی اور جسمانی تکلیف پہنچانے پر ایئر لائن کے خلاف کارروائی کریں گے۔
رنوے شورے نے کھوسلہ کا گھوسلا، بھیجا فرائی اور دیگر سمیت فلموں میں کام کیا ہے۔