ممبئی: بالی ووڈ میگا اسٹار عامر خان کی سپرہٹ فلم ’تارے زمین پر‘ کے چائلڈ اسٹار درشیل سفاری کی نئی تصویر وائرل ہوگئی ہے۔
بالی ووڈ کے دیگر ستاروں کی طرح درشیل سفاری نے بھی عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی شادی میں شرکت کی۔
2007 کی بلاک بسٹر فلم تارے زمین پر میں درشیل سفاری کی والدہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ٹسکا چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا پر درشیل سفاری کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا،
’’15 سال بعد کچھ دیکھنے کے لیے سوائپ کریں۔‘‘
درشیل سفاری نے تارے زمین پر میں ایشان اوستھی کا کردار ادا کیا جو کہ ایک ڈسلیکس بچے ہیں۔ عامر خان نے فلم میں ایشان اوستھی کے استاد کا کردار ادا کیا تھا۔
درشیل سفاری کی دیگر کامیاب فلموں میں "بام بام بولے”، "روکومون” اور "مڈ نائٹ چائلڈ” شامل ہیں۔ انہوں نے تھیٹر میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔