بٹ خیلہ: پاکستان برابری پارٹی کے امیدوار نے منتخب ہوکر سرکاری مراعات سے دستبرداری کا اعلان کردیا

Spread the love

بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)پاکستان برابری پارٹی کے امیدوار رکشہ ڈرائیور رحمانی گل نے منتخب ہوکر سرکاری مراعات سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے،

بٹ خیلہ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رحمانی گل نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ کے عوام نے گزشتہ تیس سال میں مذہبی جماعتوں ایم ایم اے، جماعت اسلامی،پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیا مگر ہر مرتبہ منتخب ممبران نے یہاں کے عوام سے ووٹ لے کر غائب ہوگئے،

 

اور یہاں کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے قابل ذکر کردار ادا نہیں کیا

اس وجہ سے انہوں نے برابری پارٹی کی ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا منتخب ہوکر عام گاڑی میں اسمبلی پہنچ کر سرکاری مراعات نہیں لونگا، ملاکنڈ کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاؤنگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button