لویر دیر: واپڈا کی جانب سے کھلی کچہری کا اہتمام

Spread the love

لویر دیر
ٹی ایم اے خال کی تعاون سے طورمنگ اور سلطان خیل پائین درہ کے بجلی مسائل معلوم کرنے کی غرض محکمہ واپڈا کی جانب سے کھلی کچہری کا اہتمام ہوا جسمیں صارفین نے مسائل کے انبار لگا دئے، اس سلسلے میں ٹی ایم ائے افس خال میں محکمہ واپڈا کی جانب سے عوامی کھلی کچہری کا انعقاد ہوا جسمیں ایکسین واپڈا دیربالا حضرت حسین،ایس ڈی او واڑی فضل منیر، ممبر صوبائی اسمبلی محمد اعظم خان،تحصیل چیرمین خال اخوان ذادہ اشفاق،منیر سمیت علاقے کے منتخب بلدیاتی ممبران اور شہریوں نے شرکت کی، اس موقع پر چیرمین ویلج کونسل منگو طورمنگ اختر علی،کسان کونسلر محمد ایوب،حیدر علی، بادشاہ حیات،کفایت،اسحاق ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے بجلی مسائل سے حکام کو اگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے اعلان کے برعکس طورمنگ ون، طورمنگ ٹو اور سلطان خیل درہ پائین و گرد نواح کے علاقوں میں سحری و افطاری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ علاقوں میں کم وولٹیج، اوربلنگ کا سنگین مسلہ درپیش ہے جبکہ میٹر ریڈر گھر بیٹھ کر بلز ارسال کرتے ہیں، مقررین نے کہا کہ ناروا لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں اورعلاقے کے ٹیوب ویل بند پڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ متعلقہ علاقوں میں اگر کسی کے ذمہ محکمہ واپڈا کے بقایا جات ہیں یا بجلی چوری میں ملوث ہیں ان کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائی کرین اور انکا سزا دیگر صارفین کو نہ دیا جائے، اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی محمد اعظم خان نے بھی سحری و افطاری کے اوقات مین بجلی لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار کیا اور ایکسین کو ہدایت کی کہ مقررہ اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائے بصورت دیگر واپڈا چیف کو شکایت کی جائی گی، اس موقع پر ایکسین واپڈا اور ایس ڈی او نے بجلی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button