رمضان المبارک: عوام کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین

صوبائی حکومت کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کے زیرصدارات رمضان المبارک میں عوام کو مکمل ریلیف فراہم کرنے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا
میٹنگ میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرلر جناب کاشف احسان ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو جناب طارق خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ جناب حضرت بلال نے خود شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ادئینزئی جناب محمد داود سلیمی ، اسسٹنٹ کمشنر لال قلعہ جناب نور زالی خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ادئینزئی جناب سردار بادشاہ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرثمرباغ جناب نعمان پرویز نے بذریعہ زوم میٹنگ شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ہدایات
۔ تمام اسسٹنٹ / ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز پرایس مانیٹرنگ ڈیسک کی وزٹ کریں اور درج شکایات پر فوری ایکشن لیں۔
۔ تمام سٹیک ہولڈر ہول سیلز اور پروچوں ریٹس کی تجزیہ کریں تاکہ پرچوں ریٹس متعین ہو اور اسی کے حساب سے نرخنامہ مرتب کیا جائے۔
۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ اور محکمہ زراعت فروٹ اور سبزیوں کے حوالے سے گریڈنگ کا جائیزہ لیا ۔ بی کلاس کو اے کلاس میں فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ معیاری اورصحت مند گوشت کی فروخت کی یقنی بنائیں۔
۔ ڈپٹی کمشنر دیر پائین نے رمضان میں عوام کو ریلیف دینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی
۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں تمام تحصیلوں کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی تمام بازاروں میں اشیاءخوردونوش کی سرکاری ریٹ پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔
۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران کو روزانہ کی بنیاد پر اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کی سرکاری نرخ پر فراہمی، زخیرہ اندوزی سمیت دیگر کی نگرانی کرنے اور خلاف ورزی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کیں۔
۔ ملاوٹ شدہ دودھ اور کم وزن روٹی اور بغیر وزن کے مرغی فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ عوام الناس کو سستی و معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button