
تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع دیر پائین میں سکول لیڈرز کے زیر نگرانی دیر لوئیر کے سرکاری پرائمری سکولوں میں پہلی بار بیک وقت سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا،پر ائمری سکولوں کے سالانہ امتحانات 26مارچ تک جاری رہے گے اس سلسلے میں محکمہ تعلیم میں تعینات سکول لیڈرز کے مطابق دیر لوئیر کے تقریبا 755 پرائمری سکولوں میں بیک وقت سالانہ امتحانات کا آغاز 16 مارچ سے ہوچکا ہے، ان سالانہ امتحانات کو سنٹرالائزڈ امتحانات کا نام دیا گیا ہے جس میں پورے ضلع کیلئے یکساں پر چے تیار کیے گئے ہیں اور سکول لیڈرز کے ضلعی سطح پر ایکیڈیمک کمیٹی بنائی گئی تھی جس میں پرائمری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کرام کی مدد سے ایس ایل لوز پر مشتمل پرچہ جات تیار کیے گئے ہیں تھے، سکول لیڈرز کے مطابق اس سے پہلے کلاس اول ادنی اور اول اعلیٰ سے تحریری امتحان نہیں لئے جاتے تھے اور صرف زبانی امتحانات پر توجہ دی جاتی تھی تاہم امسال بچوں کے تحریری صلاحیتوں کو اجاگر اور مضبوط کرنے کی غرض سے امتحان لیا جارہاہے اساتذہ کرام نے سکول لیڈرز کی اس کاوش کو سراہا گیا کہ پہلی بار معیار پر توجہ دی گئی، پر ائمری سکولوں کے امتحانات 26مارچ کو اختتام پزیر ہونگے اور سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان ہفتہ 30مارچ کو کیا جائیگا،اس حوالے سے سکول لیڈرز کا کہنا ہے کہ ان کو جس مقصد کیلئے بھرتی کیا گیا ہے اس کو حاصل کرنے کیلئے اپنے تمام تر توانائیاں صرف کی جائیگی انھوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ حکومتی مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے پرائمری اساتذہ کے ساتھ مل کر ائندہ سال کیلئے مضبوط تر پریم ورک بنایا جائیگا۔