ضلعی عدالت باجوڑ نے ماہ فروری میں 209 مقدمات کا فیصلہ سنایا۔

Spread the love

عدالت عالیہ پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بیان کیا جاتا ہے کہ ما ہ فروری میں ضلعی عدالت ہائے باجوڑ میں کُل 148 مقدمات دائر کئے گئے ۔ عدالتوں نے حوصلہ افزا کارکردگی دکھاتے ہوۓ نئے مقدمات اور سابقہ زیرِ التوا مقدمات میں سے 209 مقدمات کا فیصلہ سنایا جو کہ خوش آئند ہے۔ عوام نے ضلعی عدلیہ باجوڑ کی اس اطمینان بخش کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس وقت ضلعی عدلیہ باجوڑ میں 1458 مقدمات زیرِ التوا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باجوڑ ڈاکٹر محمد عامر نزیر نے تمام عدالتوں کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ عوام کو فوری اور سستی انصاف کی فراہمی یقینی بنائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button