
ضلعی عدالت باجوڑ نے قتل کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع باجوڑ ڈاکٹر محمد عامر نزیر نے قتل عمد کے ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ تفصیلات کے مطابق ملزم وحید اللہ ولد منتظر سکنہ مینہ واڑہ ماموند ضلع باجوڑ پر مسماۃ سلمی بی بی دختر اختیار جان کے قتل عمد کا الزام عائد تھا۔ الزام ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ملزم جرمانہ مقتولہ کے ورثاء کو ادا کریگا۔ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم مزید 6 ماہ کی قید گزارے گا۔ مجرم جوکہ پہلے ہی سے حراست میں تھا کو سزایابی وارنٹ کے ذریعے جیل بھیج دیا گیا۔