
ڈی۔پی۔او لوئر چترال
ڈی۔پی۔او آفس بلچ کے احاطے میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات خان, اے سی ہیڈکوارٹر عاطف جالب, ڈی۔ایف۔او چترال عبداحمید, ایس پی انوسٹی گیشن محمد ستار خان، ڈائریکٹر ایگری کلچر امجد علی خان اور ڈسٹرکٹ سوئیل کنزرویشن افیسر مجیب الرحمن نے پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔
شجر کاری مہم کے دوران لوئر چترال کے تمام تھانہ جات و چوکیات میں پودے لگائے جائیں گے۔
اس موقع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے کہا کہ شجر کاری مہم کا مقصد گلوبل وارمنگ سے مقابلہ کرنا ہے اور پورے پاکستان کو سرسبز شاداب کرنا ہے، درخت نا لگائے تو ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوگا۔
عوام سے گزاش ھیکہ اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈال دیں اور جاری شجر کاری مہم کا حصہ بن کر پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
آخر میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال اور دیگر افسران نے عملے میں پھلدار پودے بھی تقسیم کئے ۔
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ لوئر چترال پولیس۔