تیمرگرہ ۔۔۔وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی ملک لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ کہ ضلع دیر کے صحافیوں کا قیام امن سمیت پائیدار ترقی میں بڑا کردار رہا ہے۔ یہاں کے صحافیوں نے مشکل حالات کے باوجود اپنے پیشے کے فرائض سرانجام دئے ہیں۔ صحافت معاشرے کی اصلاح کےلئے اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے۔گزشتہ روز تیمرگرہ پریس کلب کے دورہ کے موقع پر سنئیر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلئے اپنا کردار ادا کرے گا اس موقع پر تیمرگرہ پریس کلب کے سنئیر صحافی حنیف اللہ, عبدللہ مدنی،بحرمند سید ضیاء الرحیم سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔صحافیوں کے عہدیداروں نے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے معاون خصوصی کو آگاہ کیا۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی ملک لیاقت علی نے کہا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کےلئے اپنا پورا کردار ادا کریں گے۔خیبر پختونخوا حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع دیر منفرد سیاسی و جغرافیائی حالات پر مشتمل علاقہ ہے جس میں مسائل بھی بے شمار ہیں جن کے حل کےلئے صحافیوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ صحافیوں کے امور کے سلسلے میں کابینہ اور اسمبلی سے مکمل سپورٹ کریں گے اور جو بھی امور درپیش رہیں گے ان کے حل کےلئے اقدامات کریں گے