
لوئر دیر
صوبائی کابینہ میں دیر لوئر کو نظر انداز کرنے پر پی ٹی آئی لویر دیر کے ورکر زنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مشکل وقت میں پاٹی کے ساتھ مکمل کھڑے ہونے اور قید وبند کی تکالیف برادشت کرنے والے ممبر صوبائی اسمبلی محمد اعظم کو وزارت دی جائے یہ مطالبہ پاکستان تحریک انصاف تحصیل بلامبٹ کے کارکنوں نے اپنے بیان میں کیا تحصیل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جمشید خان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ 9مئی کے بعد پارٹی اور کارکنوں پر بہت بڑا مشکل وقت آیا بے گناہ ورکرز کے خلاف مقدمات درج کرکے انھیں جیل میں ڈالا گیا اس مشکل اور کڑی وقت میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد اعظم خان کو نہ صرف پارٹی چھوڑا بلکہ ورکرز کیساتھ کھڑے ہوکر جیل میں قید وبند کی تکالیف کا خندہ پیشانی کیساتھ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا انھوں نے کہاکہ محمد اعظم خان نے بغیر الیکشن مہم کے باوجود بڑی اکثریت سے پی کے 14کی نشست قد آور سیاسی جماعت جے ائی کو شکست سے دورچار کیا انھوں نے کہاکہ نومنتخب ایم پی اے محمد اعظم خان ایک تجربہ کار تعلیم یافتہ اور سنجیدہ شخصیت ہے انکو صوبائی کابینہ میں نظر انداز کرنا دیر لوئر کے عوام کیساتھ زیادتی ہے ضلع دیر لوئر شروع سے پاکستان تحریک انصاف اور پارٹی بانی عمران خان کا قلعہ ہے اورماضی کی طرح اس دفعہ بھی کلین سویپ کر چکا اور عوام نے قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستیں پی ٹی ائی کو تحفہ دیا لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہاہے کہ صوبائی کابینہ میں ضلع دیر پائین کو مکمل نظرانداز کیاگیا جو کہ یہاں کے عوامی مینڈنٹ کی توہین ہے ہمار ا پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قیادت سے پر زور مطالبہ ہے کہ ممبر صوبائی اسمبلی محمد اعظم خان کو وزرات دی جائے کارکنوں کی بے چینی اور اضطراف کا خاتمہ کیا جائے۔