باجوڑ: مستحق افراد میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم

Spread the love

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑ میں زاہد جان فاونڈیشن کی جانب سے غرباء، بیوہ خواتین اور معذور افراد میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب باجوڑ کے صدر مقام خار میں منعقد ہوئی۔ جس میں ادارے کے چیئرمین زاہد جان ، حنیف اللہ جان اور غریب افراد سمیت بیواؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر 100 خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیا گیا جن میں بیوہ خواتین، یتیم، معذور اور غریب لوگ شامل تھے۔ فوڈ پیکج میں چاول، چینی، لوبیا، مصالحے وغیرہ شامل تھے۔ اس کے علاوہ مذکورہ لوگوں کو فوڈ پیکج اپنے گھر منتقل کرنے کے لئے نقد کرایہ بھی دیاگیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زاہد جان نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف اللہ کی رضا ہے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرتے ہیں اور انشاء اللہ یہ سلسلہ سارے رمضان میں جاری رہیگا۔ تقریب کے موقع پر غریب اور بے سہارا لوگوں نے فوڈ پیکج کی تقسیم پر زاہد جان خیریہ بنسٹ (زاہد فاونڈیشن) کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button