
تیمرگرہ میڈیکل کالج کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر شوکت علی نے کہا ہے کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کے لیے خریدی گئی تمام سازو سامان تیمرگرہ ٹیچنگ ہسپتال میں موجود ہے جس کی باقاعدہ انسٹالیشن کا عمل بھی مکمل کیاگیا ہے اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ تیمرگرہ ہسپتال میں مخصوص پانچ ڈاکٹرز جو کہ موصوف کے ذات کے خلاف ہونے کے ساتھ ساتھ میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں جن کے خلاف وہ جلد قانونی چارہ جوئی کرنے کے لیے عدالت میں رث دا خل کر رہے ہیں انھوں نے کہاکہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کالج کے لئے خریدی گئی تمام سازو سامان سال 2021 میں کمیٹی کے زریعے انسٹالیشن کا عمل شفافیت کے ساتھ مکمل کیاگیا ہے اب چار سال بعد مزکور مخصوص پانچ ڈاکٹرز سوشل میڈیا پر ان کے خلاف میڈیا ٹرائل پر اتر آئے ہیں ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ سی ٹی سکین ۔ڈائیلاسسز آئی سی یو یونٹ میمو گرافی آکسیجن پلانٹ ای این ٹی اور یورولوجی سامان موجود ہے جبکہ اسی طرح میڈیکل کالج میں تمام فرنیچرز و دیگر آلات اور سامان باقاعدہ طور پر موجود ہے جس کا ریکارڈ بھی موجود ہے ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ عجیب بات ہے کہ سال 2021 میں تیمرگرہ میڈیکل کالج کے لیے خریدی گئی سازو سامان سال 2025 میں کیوں من گھڑت اور بے بیناد منفی پروپیگنڈا شروع کیا ہے جس کے خلاف وہ جلد قانونی چارہ جوئی کریں گے انھوں نے کہا کہ کالج آف فزیشن اینڈ سرجن کی ٹیم نے میڈیکل کالج کا دورہ اور تمام انسٹال سامان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کی منظور ی دے دی تاہم اس مخصوص پانچ ڈاکٹرز سے یہاں کی ترقی ضم نہیں ہورہی اور عوام کو گمراہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں انھوں نے تمام سیاسی اور علاقہ مشران سے اپیل کی کہ کسی کے بے بنیاد اور من گھڑت باتوں پر کان نہ دھریں