
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں اس سال رمضان کے 30 دن ہونے کا امکان ہے جب کہ حکومت کی جانب سے عید کی تعطیلات کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 29 رمضان سے 3 شوال تک عید کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ قمری کیلنڈر کے مطابق 4 سے 6 دن کی چھٹیاں ہوسکتی ہیں اور ممکنہ طور پر 6 دن کی تعطیلات ہیں۔
ماہرین فلکیات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ 12 مارچ کو ہونے کا امکان ہے اور قوی امکان ہے کہ اس سال رمضان المبارک کا مہینہ 30 دنوں کا ہوگا۔
اگر ایسا ہوتا ہے تو 3 شوال کی تعطیلات 29 رمضان سے 6 دن کی ہو جائیں گی کیونکہ 3 شوال ہفتہ کو ہو گی اور اگلے دن اتوار کو بھی ہفتہ وار تعطیل ہو گی۔
اور اگر رمضان 29 دن کا ہو جائے تو یہ تعطیلات 4 دن کی ہوں گی جس کا امکان بہت کم ہے۔
متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس 10 مارچ کو ہوگا اور اس سال روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے 45 منٹ سے 14 گھنٹے 25 منٹ تک ہوگا۔