
بونیر(اے ار عابد سے)۔
سواڑی سے شاہی چغرزی جانے والی پک اپ ڈاٹسن کو حادثہ ۔ایک گھر کے پانچ خواتین دو بچے ڈرائیور سمیت جان بحق۔
تفصیلات کے مطابق بدقسمت گاڑی ایک ہی گھر کے پانچ خواتین اور دو بچوں کو لے کر گاوں شاہی یوسی پاندھیڑ تحصیل چغرزی جارہی تھی کہ بابا پیزہ خطرناک چڑھائی چڑھتے ہوئے بریک فیل ہونے کیوجہ سے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں پانچوں خواتین دونوں بچے اور ڈرائیور موقع پر جان بحق ہوئے۔مقامی ابادی اور ریسکیو ٹیم نے لاشوں کو نکالنے کے لئے سخت پہاڑی علاقے میں ریسکیو اپریشن کیا اور لاشوں کو ابائی گاوں منتقل کیا جہاں پورے گاوں میں قیامت صغرا برپاہوا اور نہ کسی نے افتاری کی اور پورے علاقے میں سوگ کا سماں رہا ۔دریں اثنا پی کے 26 ایم پی اے ایڈوائزر یوتھ افیئرز سید فخر جہان باچا اور تحصیل چغرزی ناظم حاجی شریف خان نے اس اندوہناک واقعے پر دکھ کااظہار کیا ہے اور جان بحق افراد کے ایصال ثواب اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعائیں مانگی ہیں