
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ملاکنڈ ڈویژن محمد آصف چمکنی کی خصوصی ہدایت پر خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی لوئر دیر ٹیم نے سوات/چکدرہ موٹروے پر علی الصبح ناکہ بندی کی۔ اشیائے خوردنوش لے جانے والی مختلف گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ جدید موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے مدد سے دودھ کے نمونے موقع پر چیک کیےگئے۔ تقریباً 45 لیٹرز سے ذیادہ غیرمعیاری اور ملاوٹ شدہ دودھ موقع پر تلف کرکے جرمانے عائد کیے گئے۔ زیادہ دودھ کے معیار کو بہتر پایا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ چکدرہ بازار میں بھی دودھ کے دکانوں کی انسپکشن کی گئی۔
دودھ میں ملاوٹ کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کام جاری رکھنے کا عزم۔
ضلع دیر پائین میں خوراک میں ملاوٹ اور غیر محفوظ خوراک کے کاروبار میں ملوث افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی۔