
ضلعی انتظامیہ دیر پائین 6 فروری 2024
ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دیر پائین جناب واصل خان نے دیر پائین میں 8 فروری کو منعقد ہونے والے ائیندہ عام انتخابات 2024 کے پر امن انعقاد اور الیکشن کے لئے پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے دیر پائین میں مندرجہ ذیل امور پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگائی ہیں۔
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں تمام ریٹرنگ آفیسرز ، اسسٹنٹ کمشنرز ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
۔ الیکشن سے پہلے اور بعد کسی قسم کی ہوائی فائیرنگ کرنے
۔ پریذایڈنگ آفیسر کے علاوہ پولنگ سٹیشن کے اندر موبائیل فون لینے جانے پر۔
۔ الیکشن کے دوران مردوں کا فیمل پولنگ بوتھ کے اندر داخلہ پر۔
۔ الیکشن کے دوران غیر رجسٹرڈ ووٹرز کا پولنگ سٹیشن کے اندر داخلہ پر۔
۔ شہری علاقوں میں 100 میٹرز اور دیہی علاقوں میں 200 میٹرز کے فاصلے پر پولنگ کیمپ لگانے پر۔
۔ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے علاوہ غیر متعلقہ افراد کی پولنگ سٹیشن یا پولنگ سٹیشن کے نزدیک دوسروں عمارتوں کے چھتوں پر کھڑا ہونا۔
۔ الیکشن کے دوران پولنگ سٹیشن سے 400 میٹرز کے اندر ایسے غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر جس کا تعلق اس گاوں یا یونین کونسل سے نہ ہو۔ (قانون نافذ کرنے والے ادارے اور الیکشن سٹاف مستثنیٰ ہونگے )
۔ الیکشن کے دوران لاوڈ سپیکر کے استعمال پر ماسوائے جس کی اجازت الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے کوڈ آف کنڈکٹ میں دئیے ہو۔
۔ الیکشن کے دوران ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے مواد جیسے بجلی کے پول، گیس پائیپ، تعمیراتی میٹریل وغیرہ اور ہیوی مشنری کے لینے جانے پر۔