سوات: عیدالفطر کے دوران سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے جامع پلان

Spread the love

سوات (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے عیدالفطر کے دوران سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے جامع پلان وضع کیا ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کی زیرصدارت منعقدہ اعلی سطح اجلاس کے دوران متعدد فیصلے کئے گئے جس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی محمد جواد آصف، اسسٹنٹ کمشنر چارباغ محمد یار،اسسٹنٹ کمشنر بحرین سکندر خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرiبابوزئی منیر حلیمزی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارباغ عمیر آحمد،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بحرین ریاض محسود،ایس ڈی پی او سیدو شریف حبیب شاہ،ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن لوئر سوات اکبر حیات خان، فارسٹ،ریسکیو1122،ایکسئین ہائی ویز، پی ڈی این ایچ اے اور ٹی ایم اوز کے علاوہ پیٹرولیم ایسوسی ایشن سوات کے نمائندوں اور سیاحت کی صنعت سے وابستہ حکام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ پولیس سیاحوں کی سیکورٹی، سیفٹی، آرام دہ قیام اور دیگر سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے ریگولر، ٹریفک وارڈن پولیس سمیت تمام شعبوں کو فعال بناتے ہوئے فوری اور ٹھوس اقدامات عمل میں لائیں جبکہ ان فرائض کی بطریق احسن انجام دہی کیلئے ریسکیو 1122 اور تمام سات تحصیلوں کی میونسپل انتظامیہ اور حکام بھی ان سے قریبی معاونت کرینگے۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ سوات کی تمام چھوٹی بڑی سڑکیں اور شاہراہیں ہر قسم کی رکاوٹوں سے پاک کر دی جائیں گی جبکہ سڑک کنارے کسی پارکنگ یا ٹیکس وصولی کی قطعی اجازت نہیں ہو گی تاکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے میں آسانی ہو اسی طرح ریسکیو 1122 کے علاوہ شاہراہوں کے اطراف میں قائم طبی مراکز میں اہلکار تمام طبی اور فرسٹ ایڈ سہولیات کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود ہونگے۔ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے متعلقہ حکام کو واضح ہدایات جاری کیں کہ وہ عیدالفطر کی تعطیلات سے قبل سڑکوں کی بحالی میں تیزی لائیں تاکہ عوام الناس کیلئے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے اسی طرح مختلف شاہراہوں، پلوں اور چوراہوں پر سیاحوں کی رہنمائی کیلئے بورڈ اور پینافلیکس لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا اور ٹی ایم ایز کو اس ضمن میں فوری کاروائی کیلئے کہا گیا ڈپٹی کمشنر نے شاہراہوں پر رکاوٹیں ختم کرنے اور صفائی یقینی بنانے کیلئے ٹی ایم ایز کے خصوصی سکواڈز بنانے کی ہدایت بھی کی اورکہا کہ تمام اداروں اور اہلکاروں کو چوکس ہو کر اپنے فرائض انجام دینے ہونگے کیونکہ وہ خود ان انتظامات کی نگرانی بھی کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button