
سوات(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہاہے کہ سوات میں سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جارہے ہیں، تاکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے براہ راست پورے شہر کی مانٹرنگ کی جاسکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آف میں قائم کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹر کے معائنہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ سوات کو سیف سٹی بنانا ہمارا مشن ہے اور ضلع بھر میں سی سی ٹی کیمروں کی انسٹالیشن کا کام بہت تیزی سے جارے جو بہد جلد پایا تکمیل تک پہنچ جائیگا۔انہوں نے مختلف جدید سافٹ وئیرز کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ نصب شدہ سکرین کے ذریعے سوات کے داخلی و خارجی چیک پوسٹ اور مینگورہ بازار کی مختلف مارکیٹوں میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کاجائزہ لیا اور کیمروں کے ذریعے ان مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔