سابق صوبائی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا تالاش میں سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کے ساتھ ملاقات

Spread the love

تالاش (حبیب محمد خٹک سے) سابق صوبائی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا تالاش میں سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کے ساتھ ملاقات پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شمولیت کی باضابطہ دعوت پی پی پی رہنما اور سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے حامی بھر لی اور مشاورت کیلئے وقت مانگا ۔
باخبر ذرائع کے مطابق اتوار کے دن سابق صوبائی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اورپی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے مرکزی وائس چیئرمین محمود خان نے دیر لوئر کا دورہ کرتے ہوئے تالاش میں سابق صوبائی وزیر خزانہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما کے ساتھ خصوصی ملاقات کرتے ہوئے ۔ان کو پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے مرکزی چیئرمین اور سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک کا پیغام پہنچا کر پارٹی میں شمولیت اختیارکرنے کی باقاعدہ دعوت دی۔ جس پر سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے 50فیصد رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے مشاورت کیلئے وقت مانگا ۔اور مشاورت کے بعد ساتھیوں سمیت ایک بڑی شمولیتی تقریب میں اعلان کا عندیہ دیتے ہوئے محمود خان کو مایوس نہیں کیا گیا ۔یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے حال ہی میں جماعت اسلامی سے طویل ترین رفاقت چھوڑ کر ناراض ہو کر پی پی پی میں باضابطہ شمولیت اختیار کیا تھا ۔جس کے بعد جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی قیادت سے بھی شمولیت کے بار بار وعد وعید کرچکے تھے ۔لیکن معاملہ طے نہ پاسکا ۔ڈاتھ ہی ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے اور پرویز خٹک کے ساتھ مراسم اور امیدیں بھی کا فی حد تک وابستہ رہے ہیں ۔لیکن آخر کار پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے مشاورت کے حد تک بات ہوچکی ہے ۔تاہم قبل از کچھ کہنا شاید کارگر ثابت نہ ہوسکے ۔
لیکن بقول موصوف سیاست میں کوئی حرف آخر نہیں ۔محمود خان اور مظفر سید کی ملاقات کا خبر سوشل میڈیا پر لوگوں کی طرح طرح قیاس آرائیوں کا محور رہا ۔۔۔۔۔۔

حبیب محمد خٹک تالاش03469110471

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button