ملک میں بجلی کے صارفین سے اربوں روپے کی اوور بلنگ کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں اوور بلنگ کے نام پر اپنی نوعیت کا سب سے بڑا سکینڈل سامنے آیا ہے جس میں پہلے ہی مہنگی بجلی کے باوجود اوور بلنگ کے ذریعے صارفین سے اربوں روپے وصول کیے گئے ہیں۔
اگست میں تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی صارفین سے اربوں روپے کی مزید وصولی کی۔ نیپرا نے اگست میں اوور بلنگ کے معاملے کا نوٹس لینے اور تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔ نیپرا ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں اگست کے بلوں میں اوور بلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اربوں روپے کی اوور بلنگ میں ملوث تھیں۔