
لنڈیکوتل (صائم افریدی) ضلع خیبر تحصیل لنڈیکوتل باچا خان چوک میں غازی خالد پر جیل انتظامیہ کی تشدد کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔انہوں نے کہا ذمہ داران سے ملوث اہلکاروں کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں. الحاج شمس الدين آفریدی
جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام ختم نبوت کے غازی خالد پر جیل انتظامیہ کی تشدد کے خلاف لنڈی کوتل بازار باچاخان چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت جےیوآئی فاٹا کے سیکرٹری مالیات الحاج شمس الدين آفریدی کر رہے تھے،
اس موقع پر حاجی سید کبیر آفریدی، محمد انور آفریدی , مولانا مجاہد احمد اور ذاکر اللہ قریشی سمیت علماء کرام اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،
اس موقع پر مظاہرین قادیانیوں کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگا رہے تھے اور لنڈی کوتل پریس کلب تک مارچ بھی کیا،
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جیل انتظامیہ کی طرف سے ختم نبوت غازی خالد پر تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور صوبائی حکومت سمیت تمام متعلقہ حکام سے ملوث اہلکاروں کو فوری معطل اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ غازی خالد سچا عاشق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے جنہوں نے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس رسالت کے لئے قربانی دی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان لا الہ الا اللہ کے نام پر بنا ہے مسلمانوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں چونکہ ہم جمہوری اور آئینی لوگ ہیں پاکستانی آئین میں قادیانی کافر قرار دیا گیا ہے جب تک قادیانی اپنے آپ کو اقلیت تسلیم نہیں کرتے یہ آئین پاکستان سے غداری ہے ان کو کوئی آئینی و حقوق اس وقت تک حاصل نہیں ہوں ہے انہوں نے کہا کہ اگر ملوث اہلکاروں کو سزا نہیں دی گئی تو اس کے خلاف جمعیت علماء اسلام ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریگی اور اس وقت تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ملک میں قادیانی نواز اہلکاروں کو عبرتناک سزائے نہیں دی گئی.