
تیمرگرہ بیور و نیوز
میڑک کے جاری امتحانات میں امتحانی ہالوں میں شروع ہوتے ہی صبح نوبجے کے بعد واٹس ایپ گروپس میں شیئر ہونے تعلیمی بورڈ ملاکنڈ کے چیئرمین محمد نسیم خان نے کاروائی کرتے ہوئے 3 گرلزامتحانی ہالوں کے سپروائزری سٹاف کو فارغ کردیا جبکہ امتحانی ہال میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی ہے واٹس ایپ گروپس کے خلاف سائبر گرائم ایکٹ کے خلاف گروپس ایڈمن کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا اس حوالے سے چیئرمین و کنٹرولر امتحانات محمد نسیم خان نے بتایاکہ خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرکے امتحانی سنٹر نمبر 36سنٹر نمبر 35اور امتحانی سنٹر نمبر 82میں پرچہ شروع ہونے کے بعد پرچہ مختلف واٹس ایپ گروپس میں شیئر کرنے کی اطلاعات موصول ہورہی تھی جس پر انھوں نے اپنے معائنہ ٹیم کے ہمراہ ان امتحانی ہالوں کا اچانک معائنہ کیا جہاں پر اس بات کی مکمل تصدیق ہوگئی کہ پرچہ شروع ہوتے ہی انھیں مختلف واٹس ایپ گروپس میں شیئر کیا جارہاہے جس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے ان تینوں گرلز امتحانی ہالوں کے سپرٹنڈنٹس اور ڈپٹی سپرٹنڈنٹس کو موقع پرڈیوٹی سے فارغ کردیا جبکہ ان امتحانی ہالوں میں دیگر عملہ کی تعیناتی کردی گئی ہے انھوں نے کہاکہ کچھ عناصر امتحانات کو سبوتاژ کرنے اور ایک لاکھ سولہ ہزار سے زائد امیدواروں کی مستقبل سے کھیلنے کو اجازت نہیں دیں گے اور ان عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں گے انھوں نے کہاکہ جن واٹس ایپ گروپس میں پرچہ وائرل کرنے والے ایڈمن کے خلاف سائب گرائم ایکٹ کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انھیں جلد اپنے سازشی انجام کو پہنچا دیں گے انھوں نے تمام سپروائزری سٹاف کو متنبہ کیا کہ امتحانی ہال میں صرف سپرٹنڈنٹ کو موبائل فون کے استعمال کی اجازت ہے جبکہ دیگر امتحانی عملے کو موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اگر پرچہ کے دوران موبائل فون کے استعمال میں ملوث پایاگیا تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،انھوں نے کہاکہ میڑک کے جاری امتحانات کو ہر لحاظ سے صاف اور شفاف بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل برؤئے کارلا رہے ہیں اور نقل مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے۔