اپر چترال: جشنِ قاق لشٹ شروع، افتتاحی تقریب میں قاضی غلام ربانی اور الوعظ سلطان نگاہ کی شرکت

Spread the love

اپر چترال (نمائندہ نوائے دیر ذاکر زخمی )جشن قاق لشٹ اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی سے متصل وسیع و عریض سبزہ زار قاق لشٹ(بونی لشٹ) میں 2005 سے تسلسل کے ساتھ منایا جاتا ہے۔اس میں 2019 سے کرونا اور مختلف وجوہات کی بنا تعطل آئی تھی تاہم اس سال ایک بار پھر جشن قاق لشٹ کمیٹی کے زیر نگرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جشن جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔اس جشن کے انتظامات اگرچہ جشن قاق کمیٹی کے زمہ داری میں ہے تاہم صوبائی حکومت اور اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی بھر پور معاونت جشن قاق لشٹ کمیٹی کو حاصل ہے ۔اور آج جشن کا آغاز ہوا یہ جشن تین دن تک جاری رہے گا۔افتیتاحی تقریب میں علاقے کے معتبرات شائقین ،اور سیاح بھاری تعداد میں موجود تھے۔ اس افتیتاحی تقریب کا مہمان خصوصی قاضی غلام ربانی اور صدارت الوعظ سلطان نگاہ کر رہے تھے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانے سے کیا گیا اسٹیج فرائض علاقے کے متحرک سیاسی وا سماجی شخصیات احسان الحق اور محمد علی شاہ خوبصورت انداز میں انجام دے رہے ہیں۔ جنرل سکرٹری جشن قاق لشٹ کمیٹی محمد حبیب لال نے مہمانوں کو خوش امدید کہتے ہوئے جشن قاق لشٹ کی تاریخ اور منعقد کرنے کے اعراض و مقاصد تفصیل سے بیان کی اور ان سے تعاون کرنے پر صوبائی حکومت،ضلعی انتظامیہ ،ضلعی پولیس،ٹی ایم ایز اور لائن ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔مہمان خصوصی قاضی غلام ربانی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ جشن کے دوران مذہبی اور علاقائی اقدار کا بھر پور خیال رکھا جائے۔ اور کھلاڑی اپس میں محبت اور ہمدری کو فروع دے۔ برداشت کا رویہ اپنائے ایک دوسرے کا احترام کریں۔ تقریب سے سرپرست اعلیٰ جشن قاق لشٹ کمیٹی مختار احمد سنگین اور صدر تقریب سلطان نگاہ نے بھی خطاب کی ۔ تقریب کے بعد فٹ بال کی میچ سے باقاعدہ جشن کا افتیتاح کیا گیا ۔تاہم بعد میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین،اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال شاہ عدنان اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے دیگر افسران بھی جشن کے مقام پر ائیے ۔ انتظامیہ سے ملاقات کرکے انتظامات کا جا ئزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے جشن کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی اور صوبائی حکومت کی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کی۔ایک انٹرویو میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے بتایا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال سیاحت کو فروع دینے کے لیے کوشان ہیں۔ اور اپر چترال میں سیاحت کی فروع پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے اور مختلف تجاویز زیرِ غور ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے جشن قاق لشٹ انتظامیہ اور سیاحوں سے درخواست کی کہ جشن کے مقام کو کوڑا کرکٹ سے پاک رکھا جائے تاکہ اس کی قدرتی حسن برقرار رہ سکے۔ یاد رہے جشن قاق لشٹ میں روایتی کھیل پولو،رسہ کشی ،دوڑ،نشانہ بازی ،لوکل ہاکی،بوڈی دیک، وغیرہ کے علاوه فٹ بال ،کرکٹ ،والی بال اور پیراگلائڈنگ کے مقابلے اور مظاہرے ہوتے ہیں ساتھ ثقافتی مخافل اور مخفل مشاعرہ بھی منعقد کیے جاتے ہیں ۔اس جشن کو منانے کا مقصد علاقے کے لوگوں کو طویل سردیوں کے بعد تفریح کا موزون اور آسان موقعہ فراہم کرنا ہے۔جشن قاق لشٹ کمیٹی کا چیرمین شہزادہ سکندرالمک فلحال موجود نہیں ان کی غیر موجودگی میں وائس چیرمین محمد پرویز لال چیرمین کے فرائض نبھا رہے ہیں اور شہزادہ سکندرالمک عنقریب شرکت فرماکر جشن کو رونق بخشینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button