بونیر: ڈپٹی کمشنر حامد علی خان تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پیر بابا کا وزٹ

Spread the love

بونیر( اے ار عابد سے)
میڈیکل سٹور کے انچارج معطل انکوائری کرانے کا حکم ۔
صفائی ستھرائی پر عدم اطمینان کا اظہار۔
ڈاکٹرز اپنی موجودگی کو یقینی بنائے ۔ڈی سی بونیر ۔

ڈی سی بونیر حامد علی خان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاچا کلے پیر بابا کا دورہ کیا۔ ڈی سی بونیر نے ڈی ایچ او کو ہدایت کی ۔کہ ڈاکٹروں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔اس موقع پر انہوں نے میڈیکل سٹور کا معائنہ کرتے ہوئے بدانتظامی پاکر میڈیکل سٹور کے انچارج کو معطل کرتے ہوئے ڈی ایچ او کو اس کے خلاف انکوائری کرانے کی ہدایات دی ۔جبکہ صفائی ستھرائی پر مکمل عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف سید اکرم شاہ ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر بونیر ڈاکٹر راج ولی، تحصیل ناظم شیر عالم خان اور ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر کاظم بھی موجود تھے۔ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر کاظم نے انہیں ہسپتال کے تمام شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے تمام شعبوں کا معائنہ کیا ۔اور داخل مریضوں کی عیادت کی ۔اس موقع پر انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ڈی سی بونیر نے میڈیکل سٹور ،ایکسرے مشین ، ویکسینیشن سنٹر و دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنربونیر نے میڈیکل سٹور میں ادویات کا ریکارڈ قواعد و ضوابط کے مطابق نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار بھی کیا ۔ انہوں نے ہسپتال کی صفائی ستھرائی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایچ او کو ہسپتال کی صفائی ستھرائی بہتر بنانے اور ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنانے کے ھدایات دئے ۔انہوں نے ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ مشنری جذبے سے سر شار ہوکر مریضوں کی علاج میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ۔انہوں نے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل گدیذی کی نگرانی میں ٹی ایم اے گدیذی کے صفائی عملہ اور ہسپتال کے صفائی کے عملے کو مشترکہ طور پر فوری طور پر صفائی شروع کرنے کے احکامات بھی دیے ۔ڈی سی بونیر نے ہسپتال میں بجلی کی 24 گھنٹے فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سولر سسٹم لگانے کا بھی وعدہ کیا۔
عوامی حلقوں نے ڈی سی بونیر کے دورہ پیر بابا ہسپتال کو سراہا ہے اور ڈی سی بونیر سے عوامی اہمیت کے اداروں کے دورے کرنے کی امید لگائی ہے تاکہ عام ادمی کو ریلیف مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button