لویر دیر: شدید بارشو ں کی وجہ سے تحصیل خال کے علاقہ ملک آباد میں گھر منہدم

Spread the love

لویر دیر) شدید بارشو ں کی وجہ سے تحصیل خال کے علاقہ ملک آباد میں مطیع اللہ کا گھر منہدم ہوگیا جبکہ متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں کء دن گزرنے کے باوجود متاثرہ خاندان کوئی ریلیف نہ مل سکا اس حوالے متاثرہ خاندان کے سربراہ مطیع اللہ نے بتایا کہ حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے ان گھر گر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور ان کا خاندان دس افراد پر مشتمل ہیں جن میں خواتین اور بچے شامل ہے اور پورا خاندان ایک ٹینٹ میں   کھلے آسمان تلیزندگی گزار رہے ہیں جسکی وجہ سے ان خاندان شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے بتایا کہ حکومتی سطح پر ان کو تاحال کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا  اور نہ کسی نے ان کا کوئی مدد کی  ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ خود بھی شوگر کیبیمار ہے اور آنکھوں کی نظر بھی کمزور ہوگئی ہے ان کا خاندان دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہا ہیں اور بارش میں گھر تباہ ہوکر ان کے مشکلات مزید بڑھ گئی ہے انہوں نے حکومت اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ ان کا مالی مدد کیا جائے اور زندگی گزارنے کیلئے چھت میسر کریں۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button