لوئیر دیر: پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنماء کی گورنر خیبر پختونخوا کو مبارکباد

Spread the love

لوئیر دیر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع دیر پائین کے بزرگ اور رہنماء حاجی نصرا للہ اف حیاسیرے نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور سینئر سیاستدان فیصل کریم کنڈی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ موصوف ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہے اور اپنے صلاحیتوں کو صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے لائے گے اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ نو تعینات گورنر فیصل کریم کنڈی ملک میں ائین وقانون کے مطابق جمہوریت کی مضبوطی اور قانون کی حکمرانی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے انھوں نے صدر آصف علی زرداری اور پی پی پی پی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کہ انھوں نے ایک منجھے ہوئے سیاستدان کا چناؤ کرکے احسن اقدام اٹھایاہے امید ہے وہ صوبے میں تمام اضلاع کو جائز مقام دینے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے اور ان کی موجود گی میں صوبہ اپنے حقوق حاصل کر سکے گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button