تیمرگرہ: حکومت صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ملک لیاقت علی

Spread the love

وزیراعلی خیبر پختون خواہ کےمعاون خصوصی برائے بہبود ابادی ملک لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ حکومت صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے پسماندہ علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیٹگری ڈی ہسپتال لعل قلعہ میدان کی 45 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے کیٹیگری سی تک اپگریڈیشن اور تعمیراتی کام کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا ۔تقریب سے رکن قومی اسمبلی محمد بشیر خان ایڈوکیٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر وا ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ارشاد علی روغانی و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر ارشاد علی روغانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ساٹھ کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے سعودی حکومت کے تعاون سے جدید میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر کام تیزی س جاری ہے جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا مذکورہ میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر سے لوگوں کو گھروں کی دہلیز پر بہترین طبی سہولیات مہیا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے 72 چھوٹے بڑے طبی مراکز میں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے بیشتر طبی مراکز کو مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ مکمل کیا جا چکا ہے۔اس موقع پر ملک لیاقت علی خان اور محمد بشیر خان نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی ائی عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت اور تعلیم کے شعبہ جات پر صوبائی حکومت خصوصی توجہ دے ملک لیاقت علی خان نے واضح کیا کہ سرکاری اداروں میں غفلت کسی بھی صورت قابل قبول نہیں صوبائی حکومت کے ماتحت تمام اداروں میں اصلاحات خصوصا کرپشن کی روک تھام ہمارے اولین ترجیحات میں سے ہیں ماضی میں ایک سازش کے ذریعے ضلع دیر لوئر کو پسماندہ رکھا گیا تا ہم اب وہ دور گزر چکا ہے عمران خان کو عوام سے اب مزید دور نہیں رکھا جا سکتا وہ عوام کے دلوں کی وزیراعظم ہے اور جلد رہا ہو جائیں گے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button