
وزیراعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا / انٹریکیشن ود سول سوسائیٹیز کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) جناب بشیر خان کے زیر صدارت کوارڈنیر آواز دو پروجیکٹ جناب لعل بادشاہ ، سیول سوسائیٹیز کے خواتین ، فیمل وکلا ، اوردیرپائین اقلیتی برادری کے ساتھ میٹنگ.
میٹنگ میں یوتھ آفیسر جناب شہزاد طارق, سپورٹس آفیسر جناب اعجاز خان, نمائیندہ پولیس اورنمائیندہ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر نے شرکت کی۔
اس موقع پر اقلیتی برادری اور خواتین نے فورم کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا. جن میں
اقلیتی برادری کیلئے الگ قبرستان، سرکاری نوکری میں کوٹہ، اقلیتی برادری کےگورنمنٹ ایمپلائز کیلئے سرکاری کوارٹرز، کمیونٹی حال، اقلیتی برادری کیلۓ کریسمس پیکیج، کریسمس ڈے کیلئے سرکاری چھٹیاں اور چرچوں میں مرمتی کے کام شامل تھے۔
۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) جناب بشیر خان نے کہا کہ ضلعی انتطامیہ نے کرسچن کمیونیٹی قبرستان کے لئے تمام ڈاکومنٹیشن کی ہے. اور صوبائی حکومت محکمہ اوقاف ، حج و مذہبی امور کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) جناب بشیر خان نے ضلعی انتطامیہ کی طرف سےاقلیتی برادری کو درپیش مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کراٸی,اورخواتین کو درپیش مسائل پر متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کیۓ کہ اقلیتی برادری اور خواتین کو درپیش مساٸل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) جناب بشیر خان نے نے تمام تنظیموں کے کاوشوں کو سراہا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اخر میں فورم اراکین نے ضلعی انتظامیہ اور آواز پروجیکٹ کا شکریہ ادا کیا.