اینٹی ٹوبیکو این جی او ہومین ڈولمپنٹ فاؤنڈیشن کا مردان کی کاروباری و سیاسی فیملی سے تعلقات سامنے ا گیے
سلیم سگریٹ انڈسٹریز، ملت ٹوبیکو، مارخور ٹوبیکو اور یونیورسل ٹوبیکو کے مالکان کا ایچ ڈی ایف کو فنڈنگ دینے کا
تفصیلات
اسلام آباد (۔ ) پاکستان میں انسداد تمباکو نوشی این جی آوز کا سگریٹ از کمپنیوں سے روابط کا انکشاف ہوا ہے۔ انسداد تمباکو نوشی پر کام کرنے والی مشہور این جی او ہومین ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کا مردان کی مشہور سگریٹ بزنس مین فیملی سے روابط سامنے آ گیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایچ ڈی ایف کی جانب سے 23 دسمبر 2021 کو منعقدہ تقریب میں ملت ٹوبیکو کمپنی، مارخور ٹوبیکو مردان کے مالک اور اس وقت کے مردان چیمبر آف کامرس کے صدر سعد رحمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سعد رحمان کی ایچ ڈی ایف کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کروای گئ۔
مزید برآں سگریٹ کاروبار سے وابسطہ صنعتکار فیملی کی جانب سے قائم فیملی ٹرسٹ مسعود ویلفیر ٹرسٹ کی طرف سے بھی ایچ ڈی ایف پروگرام کے زیر اہتمام طلبا کو سپانسر شپ دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ انسداد تمباکو نوشی این جی آوز کے خیبر پختونخواہ کی سگریٹ انڈسٹری سے روابط کا انکشاف اس وقت ایک بہت بڑے سکینڈل کو جنم دے رہا ہے۔
زرایع کے مطابق مسعود ویلفیر ٹرسٹ مردان کی مشہور کاروباری اور صنعتکار خاندان مسعود سنز نے قائم کیا ہوا ہے۔ جبکہ یونیورسل ٹوبیکو کمپنی، سلیم سگریٹ انڈسٹریز، ملت ٹوبیکو، مارخور ٹوبیکو کا تعلق بھی اسی صنعتکار فیملی سے ہے۔
زرایع نے مزید بتایا کہ سعد رحمان مشہور سیاستدان سینٹر فیصل سلیم رحمان کے فرسٹ کزن ہیں جبکہ یونیورسل ٹوبیکو کمپنی کے چیف ایگزیٹو آفیسر اور سابقہ ممبر قومی اسمبلی حاجی نسیم الرحمان کے قریبی عزیز بھی ہیں۔
ایچ ڈی ایف پروگرام کے تحت سگریٹ انڈسٹری کی جانب سے سپانسر شپ کے متعلق سامنے آنے والی تصاویر میں مردان چیمبر کامرس کے ممبر ایگزیٹو باڈی اور ایف بی یو ٹوبیکو مردان کے قسمت خان بھی دیکھے جا سکتے ییں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے فریم ورک کنونشن آف ٹوبیکو کنٹرول کے آرٹیکلز اور گائڈ لائنز کے تحت کوی بھی انسداد تمباکو نوشی این جی او،ادارہ یا فرد ٹوبیکو انڈسٹری سے بلواسطہ یا بلاواسطہ تعلق نہیں رکھ سکتی۔ جبکہ ایف سی ٹی سی گائڈ لائنز این جی آوز کو ٹوبیکو انڈسٹری سے کسی بھی طرح سے فنڈنگ لینے سے بھی سختی سے منع کرتی ہے ۔
ہیومین ڈولمپنٹ فنڈ کی جانب سے سگریٹ انڈسٹری سے خفیہ تعلقات اور فنڈنگ نے ایک نیا پنڈورا بکس کھول دیا ہے ۔ کئ حلقے اس سے پہلے اینٹی ٹوبیکو این جی آوز کی جانب سے مقامی سگریٹ انڈسٹری کی ٹیکس چوری اور اشتہاری قوانین کی خلاف ورزیوں پر خاموشی پر اعتراضات کر چکے ہیں اور ان کے مطابق اینٹی ٹوبیکو این جی آوز کا ٹیکس پالیسیوں کے حوالے سے پریشر گروپ بنا ہوا ہے جن سے فایدہ مقامی سگریٹ انڈسٹری اٹھا رہی ہے