سوات(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات سید زمرد شاہ نے بیچلر ہاسٹل ڈسٹرکٹ جو ڈیشری کی حدود میں میوہ دار اور بھولدار پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا، اس موقع پر انہوں نے بیچلر ہاسٹل کا بھی معائنہ کرکے صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور صفائی کو مزید بہتر بنانے کے لئے احکامات جاری کئے، اس موقع پر سینئر سوجج ایڈمن فائزہ گل، سول جج شاہ نوفل، کئیر ٹیکر ڈسٹرکٹ کورٹس سوات محمد شفیق، اسسٹنٹ محمد اجمل خان، جمیل و دیگر اہلکاران جوڈیشری و بوستان خان ماہر فروٹ پلانٹس بھی موجود تھے، سیشن جج سوات سید زمرد شاہ نے کہا کہ پودے لگا نا صدقہ جاریہ ہے ہم سب کو چاہیئے کہ اپنے ارد گرد زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور صدقہ جاریہ میں حصہ لیں، انہوں نے کہا کہ پودوں کے زیادہ فوائد ہے جہاں پر پودے زیادہ ہووہاں کے فضاء صاف اور علاقہ قدرتی آفات سے محفوظ ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے آس پاس کے ماحول صاف رکھنا معاشرے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے جہاں پر صفائی سترائی کا نظام موجود وہاں پر بیماریوں میں کمی ہوتی اور انسان وہاں پر خوش خوش رہتے ہیں، انہوں نے جوڈیشری کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں ایمانداری کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت کی۔