بونیر: سید مختار باچا کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد

Spread the love

بونیر(اے ار عابد سے)
ترقی پسند لیڈر مرحوم سید مختار باچا کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سواڑی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر سے نیشنل پارٹی لیڈرز پارٹی ورکرز اور مختار باچا کے چاہنے والے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔تعزیتی ریفرنس سے پارٹی کے صوبائی صدر اور مختار باچا کے قریبی ساتھی کامریڈ شیر امان باچا سحر بونیری مختار باچا کے بھائی اختیار باچا بڑے فرزند دانیال باچا انعام خان پشاوری عیسیٰ خان پشاوری اطلس شیرانی ڈی ائی خان ریاض جان ایڈوکیٹ محبوب عالم ایڈوکیٹ شمس الہادی ایڈوکیٹ اقبال خان اف پنجتار کامریڈ علی محمد خان یوسف انور تاج محمد خٹک اور اطلس خٹک نے خطاب کیا۔مقررین نے سید مختار باچا کی زندگی جدوجہد اور شخصیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور زمانہ طالب العلمی سے سائنسی اور سماجی علوم سے لگاو اور یونیورسٹی سے طبقاتی سیاست کے اغاز سے کیمونسٹ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری تک مسلسل محروم طبقات کی حالت زندگی بھتر بنانے اور حقوق کے حصول کے لئے تمام سیکولر ترقی پسند اور روش فکر سیاسی شخصیات گروہ یونین اور جماعتوں کو اکٹھا کرنے کے لئے دن رات محنت کا تفصیل سے زکر کیا اور ان کے مشن کو جاری رکھنے اور ان کو بار بار اور ہر سال یاد کرنے کے لئے ریفرنسز کے انعقاد اور ھم خیال کامریڈز کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور اخر میں مرحوم مختار باچا کے روح کے ثواب کے لئے اللہ و سبحان تعالیٰ سے بلند درجات کی دعا مانگی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button