بٹ خیلہ (مدثرطاہرہوسفزئی نمائندہ خصوصی) بارہ دن قبل 20مئی کو ضلع ملاکنڈ کے علاقہ الہ ڈھنڈ باغونہ میں امین اباد کے رہائشی مستری اکرام اللہ کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا قتل میں مقتول کا اپناہی بیٹا قاتل نکلا دوست کی مدد سےگھریلوں ناچاقی پر اپنے باپ کو قتل کر دیا لیویز تھانہ الہ ڈھنڈ نے دونوں ملزمان کوگرفتار کر کے انکے قبضے سے الہ قتل اور وردات میں استمعال ہونے والا موٹرسائیکل بھی برامد کرلیالیویز تھانہ الہ ڈھنڈ کے پوسٹ کمانڈر عزیزالرحمن نے تفتیشی افسران اضغرخان الطاف خان اور دیگر لیویز اہلکاروں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 20مئی کی رات کو ملاکنڈ کے علاقہ الہ ڈھنڈ باغونہ میں نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے مستری اکرام اللہ کو بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا جسکی ایف ائی ار لیویز تھانہ الہ ڈھنڈ میں درج کی گئی انہوں نے کہا کہ ہمارے تفتیشی افسران نے مختلف ذرائع اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش کا اغاز کیا اور بارہ دن کے اندر اصل ملزمان تک پہنچ گئے جن میں ایک ملزم حسنین ولد اکرام اللہ سکنہ الہ ڈھنڈ امین اباد مقتول کا بیٹا ہے جنہوں نے اپنے دوست کامران ولد اجبرسکنہ سرکئی سخاکوٹ کی مدد اپنے باپ اکرام اللہ کو اندھا دھنڈ فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا مقتول کے بیٹے حسنین کا کہنا تھا کہ اپنے والد کو گھریلوں ناچاقی پر اپنے دوست کی مدد سے قتل کردیا گیاتھا جس پر ہم بہت پشماں ہیں دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کےبعد ملاکنڈ جوڈیشنل لاک اپ بھیج دیئے گئے الہ ڈھنڈ ڈھیری کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نےپوسٹ کمانڈر عزیز الرحمن محرران اضغرخان الطاف خان اور دیگر لیویز اہلکاروں کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شاہدمہمند اور صوبیدار میجرملاکنڈ لیویز سمیع باچہ سے تعریفی اسناد دینے کو مطالبہ کیا ہے