تیمرگرہ بیورونیوز ۔۔ہارون خان
ضلع انتظامیہ ڈسٹر کٹ یوتھ لوئیر دیر کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول بلامبٹ میں طلباء کی ”کیرئیر کونسلنگ/ڈیولپمنٹ” پر سیمینارکا انعقاد کیا گیا، سیمینار کا مقصدطلباء کی طاقت،کمزرویوں مواقع اور خطرات کا تجزہ کرنا تھا سیمینارمیں اے اے سی تیمرگرہ طارق خان،ڈسٹر کٹ یوتھ افیسر ملک شہزاد طارق بلامبٹ ہائی سکول کے پرسنپل ملک عبد السیلم خان کے علا و ہ اساتذ ہ اورطلباء نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے منتخب موضوع پر خطاب کیا انھوں نے کیریئر کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلباء پر عملی مشق کیں سیمینار کا مقصد طلباء کی طاقت، کمزوریوں، مواقع اور خطرات کا تجزیہ کرنا تھا اور یہ کہ کس طرح طلباء کیرئیر میں بے چینی اور ڈپریشن کی خلاف ورزی اور اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ مقررین نے اپنی ذاتی کامیابی کی کہانیاں شیئر کیں اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ آگے بڑھیں اور ڈپریشن پر توجہ دینے کی بجائے اپنے کیریئر پر توجہ دیں،انھوں نے یہ بھی بتایا کہ خودکشی کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ پراعتماد ہو اور اپنے فیصلے خود کریں،سیمینار میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں شرکاء نے بڑی دلچسپی کا اظہار کیا، اس موقع پر پر نسپل ملک عبدالسیلم خان ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر کا شکریہ اداکیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا سیمینار کے اختتام پر مہمانوں اور طلباء میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔