
بونیر(بیورو چیف عابد سے)
الیکشن 2024 تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں نےقومی صوبائ اسمبلوں کے تینوں نشتوں پر کامیابی حاصل کی۔برسٹر گوہر علی خان این اے 10 سے ایم این اے منتخب ۔پی کے 25 میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ریاض خان ۔ پی کے 26 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سید فخر جہان باچا اور پی کے 27 سے پاکستان تحریک انصاف کے کبیر خان نے میدان مارلیا ۔
قومی اسمبلی کے این اے 10 سے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین برسٹر گوہر علی خان نے 110023 ووٹ لیکر کامیاب , اے این پی کے عبدالروف خان نے 30302 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن جبکہ جماعت اسلامی کے بحت جہان خان نے 26106 ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
بونیر کے حلقہ پی کے 25 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ریاض خان 28490 ووٹ لیکر کامیاب , جمعیت علماء اسلام کے مفتی فضل عفور نے 12702 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے بحت افسر خان 11878 ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پی کے 26 سے سید فحر جہان باچہ نے 26782 ووٹ لیکر کامیاب , جماعت اسلامی ناصر علی 15216 ووٹ لیکر دوسری جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے قیصر ولی خان نے 12002 ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پی کے 27 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عبدالکبیر خان 27821 ووٹ لیکر کامیاب , اے این پی کے سردار حسین بابک نے 15439 ووٹ لیکر دوسری جبکہ جماعت سلامی کے راج ولی خان 8140 ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
جیت کی خوشی میں پی ٹی ائی ورکرز نے رات بھر ایش بازی کی اور سڑکوں پر گاڑیاں دوڑا کر خوشیاں منائیں اور رات ہی کو کامیاب امیدواروں کے حجروں پر پہنچے اور ڈول سرنا پر رقص کیا اور علی الصبح انکے حجروں کارخ کیا اور مبارکباد کا یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہا ۔اس موقع پر کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں ایم این اے بیرسٹر گوہر خان ایم پی اے ریاض خان ایم پی اے سید فخر جہان ایم پی اے عبدالکبیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا پنجاب اور مرکز میں حکومتیں تشکیل دین گے اور اج سے سب کو سب کچھ معاف کیا ہے اور ملک کی ترقی و خوشحالی اور امن کے لئے کام کریں گے اداروں کو منظم کرنے قانون کی حکمرانی انصاف کی فراہمی اور پارلیمنٹ کی بالادستی اور عوام کے خوشحالی کے لئے قانون سازی کریں گے اور عمران خان کو جیل سے رہا کرائیں گے اور عوام جس جمہوری انداز میں ووٹ کے زریعے ظلم کا بدلہ لیا ہے اس کو مزید پزیرائی دیں گے۔