خیبرپختونخوا کے معروف ممتاز برآمد کنندگان کا اجلاس

Spread the love

حاجی جابر شنواری کی صدارت میں  حاجی نثار شینواری کے حجرے میں خیبرپختونخوا کے معروف ممتاز برآمد کنندگان کا اجلاس ۔

اجلاس میں برآمد کنندگان کے اجتماعی مسائل اور ان کے حل کیلئے ایک متفقہ نمائندہ تنظیم کے قیام کی ضرورت پر غور ھوا اور فوری نوعیت کے اقدامات کے طور پر ، ممبران کی اتفاق رائے سے باقاعدہ ممبرشپ مہم کا آغاز  ھوا اور تجویز شدہ ممبران نے عبوری کابینہ کیلئے رضاکارانہ  اپنی خدمات کی پیشکش کی جسے کافی سوچ بچار کے بعد، ممبران کی پیشہ ورانہ تجربے اور اہلیت کے مطابق،  باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے پایہ تکمیل کو پہنچایا گیا۔  عبوری کابینہ کے ذمہ ممبرسازی، نمائندہ تنظیم کی متعلقہ محکموں میں رجسٹریشن، منشور کی تیاری اور متفقہ لائحہ عمل بنانے کے لئے اتفاق رائے کا حصول بطور اہداف مقرر ھوئیں۔ عبوری کابینہ کیلئے مندرجہ ذیل برآمد کنندگان کے نام اور عہدے اتفاق رائے سے منظور ھوئے۔ صدر حاجی جابر خان شینواری ، سینئر نائب صدر اشفاق شینواری  ،نائب صدر صاحب رحمان حاجی ، نائب صدر طارق جمیل ، جنرل سیکریٹری عامر اللہ آفریدی ، سیکریٹری خزانہ حاجی نثار شینواری ، پریس سیکریٹری دولت شاہ آفریدی ،لیگل ایڈوائزر نعمان ،ایونٹ آرگنائزر حمزہ اللہ ،غلام نبی آفریدی ، ارشد علی آفریدی ، شاہ صاحب، حسنین شینواری ، آخر میں مجوزہ صدر حاجی جابر شینواری نے ممبر شپ مہم کی اہمیت اجاگر کرتے ھوئے جلد از جلد عملی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا اور تقریب کا اختتام اجتماعی دعا کے ساتھ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button