
لویر دیر) ڈی پی او دیرلوئر رائے مظہر اقبال نے کہا ہے کہ دیرلوئر کو آنے اور یہاں سے گزرنے والے تمام ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی حفاظت کیلئے کئی ٹیمیں تشکیل دیدی تاکہ سیاح پرامن ماحول میں یہاں کے سیروسیاحت سے محضوظ ہوسکے سیاحوں کی رہنمائی کیلئے ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے جہاں سیاحوں کو ہر سیاحتی مقام کے حوالے سے رہنمائی دی جاتی ہے ان خیالات کا انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیس تھانوں میں بروقت ایف آئی آر درج کی جائے گی اگر کوئی پولیس اہلکار نے بھی اس سلسلے میں کوئی روکاٹ ڈالی اور بروقت میرٹ کے مطابق قانونی کارروائی نہیں کی تو مزکورہ تھانہ کے ایس ایچ او کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ منشیات اور آئس سے پاک معاشر ہ کی فروغ ان کا آولین ترجیح ہے اور جس تھانہ کی حدود میں منشیات فروشی کے شکایات موصول ہوئے تو مزکورہ تھانہ کے افسران زمہ دار ہونگے ان کے خلاف سخت کاروئی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ دیرلوئرکے ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کیلئے ضرور ی اقدامات اٹھاوں گاجرگہ سسٹم کو مزید فعال بنائیں گے اور تمام سٹیک ہولڈز ساتھ ملا کر امن وامان کی قیام کو مثالی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ تمام پولیس شہداکو انکے حقوق ان کے دہلیز پر پہنچائیں گے شہداکی بچوں کی تعلیمی سہولیات پوری کرانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے تاکہ شہد اکی بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں انہوں نے کہا کہ دیرلوئر میں ٹوورازم کی فروع کیلئے شہریوں کے ساتھ اکھٹا کام کرینگے دیرلوئر میں جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں غیر قانونی کاموں میں ملوث عناصر کی سختی سرکوبی کرینگے۔۔۔