جنک فوڈ پر ’نشہ آور‘ کا لیبل مٹاپے کی شرح کم کرسکتا ہے

Spread the love

ایک نئے مطالعے میں انکشاف ہوا ہے کہ چپس، چاکلیٹ اور آئس کریم جیسی غذاؤں پر ’ایڈکٹِیو‘ (نشہ آور) کا لیبل لگانا مٹاپے کی شرح کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

محققین کے مطابق جس طرح کچھ لوگ خالص کاربوہائیڈریٹس اور چکنائی سے بھرپور غذاؤں کی کھپت کرتے ہیں، نشہ آور اشیاء کے استعمال کے مرض کی تشخیص کے معیار پر پورے اترتے ہیں۔

محققین کے مطابق سات میں سے ایک بڑی عمر کا فرد اور آٹھ میں سے ایک بچہ الٹرا پروسیسڈ غذا کا عادی ہوتا ہے جس کے سبب اس غذا کی شدید طلب، ایسی غذاؤں کے نہ ملنے کی صورت میں دماغ اور جسم میں بے چینی کی علامات اور کھانے کی مقدار پر کنٹرول میں کمی ہوسکتی ہے۔ اور ایسا مٹاپے، خراب جسمانی اور ذہنی صحت اور خراب معیارِ زندگی جیسے نقصان دہ نتائج جاننے کے باوجود ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button