
باجوڑ ، بارشوں نے تباہی مچا دی ، ایک بچہ جان بحق ، 6 افراد زخمی ، درجنوں مکانات تباہ
تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی ، تین روز کے مسلسل بارشوں سے کوہی سلارزئی میں ایک بچہ جان بحق جبکہ ضلع بھر میں بارشوں سے مکانات کے چھتوں کے گرنے اور دیگر واقعات میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے ، ریسکیو ذرائع اور دیگر متعلقہ حکام کے مطابق درجنوں کے تعداد میں مکانات تباہ ہوئے ہیں۔ ضلع باجوڑ کے میں چونکہ اکثر مکانات کچے ہیں اس لیے بارش کے وجہ سے مکانات کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے ۔ عوام کا حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ تاکہ دوبارہ اپنے گھروں کو بنا سکے۔