
چکدرہ(احسان دانش) تربیت سازی کے بغیر اچھی تعلیم کا حصول ناممکن ہے ،
محض پڑھائی نہیں طلباء کی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ،
چکدرہ پالی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ (سی پی آئی) میں طلباء کے لئے منعقدہ ویلکم اور الوداعی تقریب سے مہمان خصوصی فضل محمود ، انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل انجنیئر فضل اکبر اور ڈائریکٹر انجنیئر انور خالق نے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ طلباء کی تربیت حوصلہ افزائی اور صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لئے ، پڑھائی کیساتھ ہم نصابی سرگرمیوں 2004 میں صرف دو ٹیکنالوجی سے شروع کردہ سی پی آئی آج ایک کامیاب ادارہ بن چکا ہے ، یہاں ورچول یونیورسٹی کا کیمپس ہے اور اس سائسز ، آرٹس ، مینجمنٹ سائنسز اور کمپیوٹر سائنسز کے فیکلٹیزموجود ہیں ، سرحد یونیورسٹی کے زیر نگرانی بی ایڈ پروگرام چل رہا ہے جبکہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں بی ایس میڈیکل ، سرجیکل اور ریڈیالوجی ٹیکنالوجی کا جلد اجراء کیا جائے گا ، اس موقع پر انسٹیٹیوٹ کے طباء کی جانب سے نئے آنے والے طلباء کا شاندار استقبال کیا گیا جبکہ طلباء نے ملی نغمے ، ترانے ، تقاریر پیش کئے جبکہ ان کے درمیان کوئز اور بیلون مقابلے بھی کرائے گئے ، انسٹیٹیوٹ کے طلباء اور اساتذہ سمیت ماہرین تعلیم نے تقریب میں شرکت کی ـ