علامہ اقبال ڈے کے حوالے سے تقریری مقابلہ

Spread the love

بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)علامہ اقبال ڈے کے حوالے سے تقریری مقابلہ میں عبدالماجد شہید ڈگری کالج بٹ خیلہ کی طالبہ اشبالہ مہک نے پہلی پوزیشن حاصل کی،کورڈوباانتر نیشنل سکول اینڈ کالج کے محمد حسنین نے دوسری اور گرلز ڈگری کالج بٹ خیلہ کے زینب بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ہزارہ اور دیر میں پھنسے ہوئے افرادکو بچانے والے صاحب خان، حسن زیب، فرمان اللہ، گلزار ہلالی اور تائیکوانڈو میں انٹرنیشنل سطح پر چار مڈل جیتنے والی گیارہ سالہ بچی عائشہ زیب اور دیگرشعبوں میں نمایان خدمات دینے والوں کو بھی ایوارڈزدئے گئے پاکستان بابا فاؤنڈیشن ملاکنڈ کی طرف سے یوم علامہ اقبال کے مناسبت سے تقریری مقابلہ مقامی شادی ہال میں منعقد ہوا جس میں ضلع ملاکنڈ کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی،مختلف سکولوں اور کالجز کے طلبہ و طالبات نے مقررہ موضوع پر جوشیلی انداز میں تقاریر پیش کی اے ڈی سی زمین خان مومند، اے سی شکیل خان اور ڈائریکٹر امجد علی شاہ اس موقع پر مہمانان خصوصی تھے، اسد سیماب، نوید الحق اور رحمت اللہ نے مشترکہ طور پر نظامت کے فرائض انجام دئیے تنظیم کے چئیرمین رحیم زادہ نے انے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کی اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی، مقررین نے کا کہ تنظیم کی طرف سے جو اقدام اٹھایا گیا ہے قابل تعریف ہے اس طرح کے پروگرامات سرکاری سطح پر منعقد ہرانے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل اپنے اسلاف کے کارناموں اور نظریات سے آگاہ ہوکر ان کے نقش قدم پر چل سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button