
دیر(بیورو رپورٹ) ڈی پی او دیر بالا وقار احمد کی ہدایت پر دیر پولیس کا دیر بازار چوک میں غیر قانونی تجاوزات کیخلاف کارروائی ,پہلی بار بازار صاف اور عجیب لگ رہا تھا,شہریوں کا پولیس و انتظامیہ کو خراج تحسین ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈی عرفان علی اور ڈی پی او دیر بالا وقار احمد کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل دیر، انچارج ٹریفک بادشاہ زیب دیر بالا، تحصیلدار دیر اور ٹی ایم اے دیر بالا نے دیر بازار میں غیر قانونی تجاوزات کیخلاف کارروائیاں کیے۔ دیر بازار میں دوکانوں کے سامنے اور بازار سڑک پر قائم کئے جانے والے تجاوزات ہٹائے گئے۔ غلط پارکنگ اور ہاتھ ریڑھی کھڑی کرنے والوں کی وجہ سے بعض اوقات ٹریفک جام کا مسئلہ ہوتا ہے۔اور ایسا لگ رہا تھا کہ بازار نہیں بلکہ مچھلی بازار ہے جس سے پیدل جانے والوں کے ساتھ ٹریفک کی روانی اہم مسئلہ تھا, خصوصی آپریشن سے ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے دیر بازار میں تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دیر بازار سے غیر قانونی تجاوزات کلیئر کردیے گئے ۔ اور دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ غیرقانونی تجاوزات اور ٹریفک میں خلل ڈالنے والوں کیساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی۔ اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ شہریوں نے انتظامیہ,ٹی ایم اے اور پولیس کی اس اقدام کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ اسے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کریں۔ جبکہ شہریوں نے پولیس و انتظامیہ سے کہا کہ اس سلسلے میں بغیر کسی سیاسی دباو کے بازار کے حسن کو برقراربرکھا جائے کیونکہ ناجائز تجاوزات اور ہتھ ریڑھوں سے بازار کا حسن مکمل ختم ہوگیا تھا۔