سوات: ٹورازم پولیس کی تشکیل میں اضافی جوانوں کی تعیناتی

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)سوات کی ٹورازم پولیس سوات سرکل کے ڈی ایس پی عمر زادہ خان نے ڈپٹی ڈائریکٹر اپر سوات ڈویلمنٹ اتھارٹی کرامت علی سے ان کے دفتر سیدو شریف میں ملاقات کی،ملاقات میں ڈپٹی ڈائریکٹر کرامت علی نے بڑی عید کےدورا ن سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سہولیت اور آگاہی کے لیے ٹورازم پولیس کے اضافی جوانوں کو تعینات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ٹورازم فورس کی تشکیل صوبائی حکومت کا سیاحوں کی سہولت اوراگاہی دینے کے لیے اپنی نوعیت کا منفرد اقدام ہے جس کا مقصد خیبرپختونخوا میں سیاحوں کو پرامن، محفوظ اور سیاحت دوست ماحول فراہم کرنا اور ان کی رہنمائی کرنا ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل ٹورازم پولیس عمرزادہ نے یقین دہانی کرائی کہ سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے گی اور سیاحوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button