سوات: ایڈیشنل ایس پی کا جیل میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے حساس مقامات کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ جیل سوات کا دورہ اور سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل کے ہمراہ جیل کے اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی پوائنٹسس, واچ ٹاورز, سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ایس پی سوات نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں ملاقاتیوں اور قیدیوں کی پراپر چیکنگ کرنے, مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے، اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال کرتے ہوئے ہائی الرٹ رہنے اور بدوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ مزید انہوں نے سیکورٹی اہلکاروں کو جیل میں موجود قیدیوں کی تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے ہمہ وقت چوکنا رہتے ہوئے اپنےپیشہ ورانہ فرائض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دینے کی سخت ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button