باجوڑ (نمائندہ خصوصی)
باجوڑ پریس کلب خار میں صدر حسبان اللہ کے صدارت میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی فنانس سیکرٹری دلدار حسین کے والد اور سنیئر صحافی اقبال حسین اقبال ، صحافی اجمل حسین کے چچا عطا محمد خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں سنیئر صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔