پاک فوج کی دفاعی تیاریوں پر فخر، دہشت گردوں کے خلاف مستعد، یاسر خان

Spread the love

یاسرخان سابق امیدوار NA 7 مسلم لیگ ن نےمیڈیاسےگفتگو کرتےہوئےکہا کہ قبائلی عوام اور پاکستان کی فوج ایک پیج پر ہیں۔ باجوڑ سے لیکروانا وزیرستان تک، تمام قبائلی عوام اور پاکستان کی فوج اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر کرتے ہیں اور انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کبھی بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے منہ نہیں موڑا اور اب بھی اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہیں۔ ہماری مسلح افواج ملک کے دفاع کے تقاضوں کو سمجھتی ہیں اور چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ پاکستان، جو طویل عرصے سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کی وجہ سے جنگ کی حالت میں ہے، ایک بار پھر دہشت گردی کے خطرے کا سامنا کر رہا ہے۔ لیکن ہمارے نوجوان جہاد کے جذبے سے لیس ہیں اور ہر دہشت گردانہ سرگرمی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمیشہ تیار ہیں۔ دہشت گردوں کو بھارتی خفیہ ایجنسیوں اور افغانستان کی حمایت حاصل ہے، جو رات کو سرحد پار کر کے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے ہیں، اور پھر افغانستان واپس چلے جاتے ہیں۔ پاکستان کی فوج ان کے مذموم عزائم سے بخوبی واقف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button