سوات: نوجوان کے قتل کا الزام والد نے بیوی اور والد پر لگا دیا، مقدمہ درج

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے مانپیتئی میں ڈیڑھ ماہ قبل فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے والد نے خودکشی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے اپنی بیوی اور باپ پر قتل کا الزام عائد کردیا۔ پولیس کے مطابق گاؤں منانپیتئی میں 18 مئی کو ایک نوجوان امیرمحمد ولد سلطان محمد کی لاش کھیت سے ملی تھی۔نوجوان کی والدہ نے خودکشی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ متوفی کے والد سلطان محمدنے سعودی عرب سے واپسی پر اپنی بیوی مسماۃ(ج) اور والد رحمت شاہ پر قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف دعویداری کردی ہے۔ مدعی نے پولیس کوبتایاکہ کہ میرا بیٹا میرے والد کو قتل کی دھمکیاں دیتا تھا اور مجھے قوی یقین ہے کہ میرے بیٹے کو میری بیوی نے میرے والد کی اعانت سے قتل کیا ہے۔پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button