باجوڑ: پاکستان مسلم لیگ ن بیانیہ انتخابات میں نجیب اللہ خان کی حمایت کا اعلان

Spread the love

باجوڑ(نمائندہ خصوصی)باجوڑ۔ پاکستان مسلم لیگ ن باجوڑ نے پی کے 22 کے ضمنی انتخابات میں آزاد اُمیدوار پی کے 22 نجیب اللہ خان کے حمایت کا اعلان کیا۔ اس حوالے سے باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن باجوڑ کے صدر گل کریم خان نے باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈمہ ڈولہ دھماکہ ایک دردناک واقعہ ہے جس میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے۔ مسلم لیگ ن غمزدہ خاندانوں کیساتھ اس غم میں برابر شریک ہے۔ مسلم لیگ ن باجوڑ نے یہ فیصلہ کیا کہ غمزدہ خاندان سے اظہارِ یکجہتی کے لئے پی کے 22 میں گیارہ جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں شہید ہدایت اللہ خان کے بھتیجے نجیب اللہ خان کے حمایت کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button