سوات کے علاقے چینالہ میں ” منشیات سے انکار زندگی سے پیار ” کے نام سے منعقد مشاعرہ

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)سوات کے علاقے چینالہ میں ” منشیات سے انکار زندگی سے پیار ” کے نام سے منعقد مشاعرہ ہوا۔

مشال پشتو ادبی سنگر کی جانب سے منعقد مشاعرہ کے مہمان خصوصی ڈی پی اوسوات شفیع اللہ خان گنڈاپور تھے۔

جس میں شعرا کرام، عمائدین علاقہ اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جہاں پہنچنے پر اہل علاقہ نے ڈی پی او سوات کا شاندار استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔

ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سوات سے منشیات کی لعنت سے چھٹکارا پانے کیلئے مصمم ارادہ کر رکھاہے اور ہم نے منشیات فروشوں اور موت کی سوداگروں پر زمین تنگ کردی ہے تاہم مکمل کامیابی حاصل کرنے کیلئے پولیس کے ساتھ عوامی تعاون بے حد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے سوات پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے اگر عوام کا ساتھ رہا تو بہت جلد ضلع سوات سے ان موت کی سوداگروں کا خاتمہ کیا جائیگا۔

ڈی پی او سوات نے کہا عوام برے کو برا کہے اور ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اس ناسور کے کاروبار میں ملوث موت کے سوداگروں سے قطع تعلق کرکے ان کے بارے میں قریبی پولیس سٹیشن کو اطلاع دیں، انہوں نے کہا کہ اطلاع دھندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔سیمینار میں شعراء حضرات کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منشیات کی لعنت کے خاتمے کیلئے ڈی پی او سوات کی کاوشوں کو خوب سراہا، اس موقع پر شعراء نے منشیات کی لعنت کے حوالے سے اپنے کلام پیش کئے۔پروگرام کے اختتام پر ڈی پی او سوات نے شعرا کرام و دیگر مہمانوں میں شیلڈز اور ایوارڈز بھی تقسیم کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button