وزیراعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت تیمرگرہ جیل تا میاں بانڈہ روڈ توسیعی پروجیکٹ کا آغاز
۔ ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ جناب زید صافی ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو جناب طارق خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ جناب حضرت بلال کے زیر نگرانی تیمرگرہ روڈ تجاوزات کے خلاف رات گئے اپریشن شروع کیا گیا۔
موقع پر تحصیلدار تیمرگرہ اور لیویز کے بھاری نفری موجود ہے۔ تیمرگرہ روڈ توسیعی پروجیکٹ سے تیمرگرہ میں ٹریفک کے مسائل حل ہونگے ساتھ ڈی ایچ کیوں ہسپتال تیمرگرہ کو امدو رفت میں آسانی ہوگی۔ تیمرگرہ میں بلا تفریق تجاوزات مہم شروع کی گئ ہیں۔ تیمرگرہ روڈ توسیعی پروجیکٹ میں مارکنگ پہلی ہی سی مکمل کی گئی ہیں اور متعلقہ دکاندار کو نوٹسز جاری کی گئی ہیں۔